لائبریری کو 50 سال بعد کتاب واپس مل گئی

Published On 05 April,2022 01:00 pm

لندن: (روزنامہ دنیا) برطانیہ میں لائبریری کو بذریعہ ڈاک 50 سال کے طویل عرصے بعد کتاب واپس مل گئی، بھیجنے والے نے لکھا کہ اسے ردی کی ٹوکری میں نہیں پھینکنا۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق برطانیہ میں یونیورسٹی کالج لندن کی لائبریری نے گذشتہ ہفتے ایک ٹویٹ شیئر کی جس میں کتاب بھیجنے والے کی تحریر بھی شامل کی گئی۔ تحریر میں لکھا گیا ہے کہ "ڈیئر لائبریرین، یہ کتاب 50 سال تک واپس نہیں کی گئی، مہربانی فرما کر اسے ردی کی ٹوکری میں مت پھینکنا کیونکہ اب یہ نوادرات میں شامل ہو چکی ہے"۔

یہ کتاب ایک ڈرامے "کیورولس" کا 1875 کا ایڈیشن ہے جسے 1974 کے موسم گرما میں لائبریری کو واپس کیا جانا تھا۔ لائبریرین کے مطابق 10 پینس روزانہ کے حساب سے اس کتاب پر ایک ہزار 254 برطانوی پاونڈ جرمانہ بنتا ہے۔
 

Advertisement