لاہور:(ویب ڈیسک) انٹرنیٹ پر ایک ویڈیو تیزی سے وائرل ہورہی ہے جس کی حقیقت کے بارے میں سوشل میڈیا پر بحث جاری ہے۔
دراصل ہوا کچھ یوں کہ سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو شیئر کی گئی جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ دو خواتین سکوٹی پر بیٹھی سڑک پر جارہی ہیں اور ان کے پیچھے ایک موٹر سائیکل سوار بھی ہے جو کہ ویڈیو بنانے میں مصروف ہے۔
वो तो कैमरा था नहीं तो दीदी तो अपना खेल खेल चुकी थी pic.twitter.com/lvUyvUsgxU
— Rofl_Baba (@aflatoon391) June 19, 2022
ویڈیو میں اچانک ایک ایسا موقع آیا کہ جب سکوٹی چلانے والی خاتون توازن برقرار نہ رکھ سکی اور دونوں سکوٹی سے گر گئیں، تاہم خوش قسمتی سے کسی کو بھی چوٹ نہیں آئی اور ان میں سے ایک نقاب پوش خاتون اٹھی اور پیچھے آنیوالے موٹر سائیکل سوار پر الزام دھر دیا اور کہا کہ آپ کو نظر نہیں آتا ؟، تاہم موٹر سائیکل سوار نے اس بات کا انکار کرتے ہوئے کہا کہ گاڑی کی ٹکر نہیں ہوئی۔
خواتین کے پیچھے آنے والے موٹر سائیکل سوار کے جواب پر الزام لگانے والی خاتون نے کہا کہ گاڑی ٹکرائی نہیں تو ہم گر کیسے گئیں؟ جس پر موٹر سائیکل سوار نے کہا کہ میں آپ کو ویڈیو دکھا دوں گا۔
اس ویڈیو پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے دلچسپ تبصرے کئے جارہے ہیں جبکہ کسی نے اس سارے واقعے کو پلانٹڈ قرار دیا۔