نئی دہلی: (ویب ڈیسک) بھارت میں ایک دولہے کی بارات کے دن طوفانی بارش شروع ہو گئی، جس پر بارات لیجانے کے لیے ایسا جگاڑ لگایا گیا کہ ویڈیو انٹرنیٹ پر آئی تو آن کی آن میں وائرل ہو گئی۔
انڈیا ٹائمز کے مطابق یہ ویڈیو ریاست مدھیاپردیش کے شہر اندور سے سامنے آئی ہے جس میں پوری بارات ایک ترپال کے نیچے چلتی ہوئی دلہن کے گھر تک پہنچتی ہے۔
This called pure #dedication #Barat #Indore pic.twitter.com/0AyZxVzRE2
— शैलेंद्र यादव (@ShailenderYadu) July 6, 2022
یہ ویڈیو شیلندر یادو نامی شخص کی طرف سے اپنے ٹوئٹر اکاﺅنٹ پر پوسٹ کی گئی ہے جس کے کیپشن میں وہ لکھتا ہے کہ اسے کہتے ہیں ارادے کی پختگی۔
ویڈیو پر کمنٹس میں ایک شخص نے لکھا ہے کہ ایسا صرف انڈیا میں ہی ہوتا ہے۔ ایک اور شخص نے لکھا ہے کہ کسی بھی صورتحال درپیش ہو، ہم دلہن لے کر ہی آئیں گے۔