خواب میں دیکھے نمبروں نے کروڑ پتی بنا دیا

Published On 01 July,2022 07:22 pm

لاہور:(ویب ڈیسک) خواب میں دیکھے لاٹری کی ٹکٹ کے نمبروں نے امریکی شخص کو کروڑ پتی بنادیا۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی ریاست ورجینیا سے تعلق رکھنے والے الونزو کولمین نے ایک کارنر مارٹ سے 2 ڈالر میں ٹکٹ خریدا۔

کولمین اس ٹکٹ کے ذریعے 2 لاکھ 50 ہزار ڈالر(یعنی 5 کروڑ روپے سے زائد) جیت کر حیران رہ گئے اور کہا کہ میرے لئے یہ یقین کرنا مشکل تھا اور یہ لاٹری جیت کر ابھی تک یقین نہیں کر پارہا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق کولمین 11 جون کو ٹیلی ویژن پر ڈرا کو دیکھ رہے تھے جب انہوں نے دیکھا کہ ان کے ٹکٹ پر نمبروں کی ترتیب 13، 14، 15، 16، 17 اور 18 میچ کررہی ہے، ایک بونس نمبر 19 بھی تھا لیکن پہلے 6 نمبروں نے اسے بھاری رقم جیتنے میں مدد کی۔

امریکی شخص نے لاٹری حکام کو بتایا کہ اس نے جیتنے والے نمبروں کا خواب پہلے دیکھا تھا جبکہ ورجینیا لاٹری نے کولمین کی تصویر جاری کی ہے جو 2 لاکھ 50 ہزار ڈالر کے بڑے چیک کے ساتھ نظر آرہا ہے۔
 

Advertisement