سفوک: (روزنامہ دنیا) میکسیکو کے ساحل پر پایا جانے والا نایاب کیڑا برطانیہ کی کاونٹی سفوک میں درآمد شدہ مچھلی کے ڈبے میں دریافت کیا گیا۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق سیمو تھوا ایکسیگوا کو زبان کھانے والا کیڑا کہا جاتا ہے، درآمد کی جانے والی مچھلیوں میں برطانیہ پہنچ گیا۔ یہ کیڑا مچھلیوں کو انفیکشن کرنے کے علاوہ ان کی زبانوں میں موجود خون کی شریانوں کو سڑا دیتا ہے جس کی وجہ سے وہ ٹوٹ جاتی ہے۔ بعد ازاں یہ کیڑے خود کو مچھلی کے ساتھ جوڑ لیتے ہیں اور مچھلی کی نئی زبان بن جاتے ہیں۔
ماہرین کہتے ہیں کہ اگر یہ کیڑے زندہ نہ ہوں تو انسانوں کیلئے اتنے نقصان دہ نہیں ہوتے۔ زندہ کیڑے انسانوں کو کاٹنے کی وجہ سے نقصان دہ ہو سکتے ہیں۔ سفوک کوسٹل پورٹ ہیلتھ اتھارٹی جو درآمد شدہ غذا کے معیار کو دیکھتے ہیں، نے مچھلی کے بکس میں ان کیڑوں کو دریافت کیا اور جس ملک سے یہ آیا تھا وہاں واپس بھیج دیا۔