نئی دہلی: (روزنامہ دنیا) بھارت میں ریٹائرڈ فوجی کے اکاونٹ سے بیٹے کی آن لائن گیمنگ کی عادت کے سبب 39 لاکھ خرچ ہو گئے، والد نے سائبر کرائم میں شکایت درج کروا دی۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق سائبر کرائم ونگ نے سابق فوجی کی شکایت پر کارروائی کی اور اکاونٹ کی تفصیلات بھی نکالیں، جس سے علم ہوا کہ متاثرہ شخص کے اکاونٹ سے رقم سنگاپور کے ایک بینک اکاونٹ میں منتقل ہوئی جو اکاونٹ کرافٹن نامی کمپنی کا ہے۔
مذکورہ کمپنی "بیٹل گراونڈ آن لائن انڈیا" کے نام سے ایک آن لائن گیم چلاتی ہے، گیم میں ہتھیار اور دیگر خصوصیات حاصل کرنے کیلئے رقم ادا کرنا پڑتی ہے۔ گیم آٹو پیمنٹ موڈ پر تھا جس کے باعث بیٹا گیم کھیلنے کے دوران چیزیں خریدتا تھا اور اکاونٹ سے 39 لاکھ کی بڑی رقم خرچ ہو گئی۔