لاہور:(ویب ڈیسک) بھارتی ریاست کیرالہ میں خاتون نے اپنے بھائی سے معافی مانگنے کے لئے 434 میٹر لمبا اور 5 کلو وزنی خط لکھ دیا جو کہ ایک عالمی ریکارڈ بننے کے لئے تیار ہے۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بہن کی اپنے بھائی سے محبت غیر مشروط اور لازوال ہوتی ہے اور یہ ایسی چیز ہے جو وقت کے ساتھ اور بھی بڑھتی جاتی ہے۔
آج کل جب ہم کسی کو یاد کرتے ہیں تو ہم اپنا فون اٹھاتے ہیں اور اس شخص کو کال کرتے ہیں یا ٹیکسٹ بھیجتے ہیں، یہ احساس خاص مواقع پر زیادہ گہرا ہوتا ہے جو اچھی اور لمبی گفتگو کی جائے۔
کرشنا پریا جو کیرالہ کے اڈوکی ضلع کے پیرمڈ سے تعلق رکھنے والی ایک انجینئر ہے اس سال کے برادرز ڈے کے موقع پر اپنے چھوٹے بھائی جو ایک طالب علم ہے کے ساتھ نہیں تھی اور اپنے مصروف کام کے شیڈول کی وجہ سے وہ اسے مبارکباد دینا بھی بھول گئی۔
21 سالہ بھائی کرشنا پرساد نے اپنی بہن کو پیغامات بھیجے جو گھنٹوں تک اس نے دیکھے نہیں، بعد میں اس نے اسے یہ بتانے کے لیے چند سکرین شاٹس بھی بھیجے کہ دوسروں بھائیوں کو ان کی بہنوں نے برادرز ڈے کی مبارکباد دی تھی۔
کرشنا پریا نے اس بات سے مایوسی کا اظہار کیا کہ برادرز ڈے پر بھائی نے مبارکباد نہ دینے کی وجہ سے اسے واٹس ایپ پر بلاک کر دیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق خاتون نے کہا کہ میں بھائی کو مبارکباد دینا بھول گئی، عام طور پر برادرز ڈے پر اسے کال کرتا ہوں یا اسے ایک پیغام بھیجتی ہوں لیکن میں اس سال اپنے کام کی مصروفیت کی وجہ سے بھول گئی، میں نے دیکھا کہ اس نے مجھے ان تمام وشز کے سکرین شاٹس بھیجے جو اسے دوسروں سے موصول ہوئی تھیں،میں اداس تھی کیونکہ اس نے مجھ سے بات کرنا چھوڑ دی اور مجھے واٹس ایپ پر بلاک بھی کر دیا۔
اپنی بات اپنے بھائی تک پہنچانے کے لئے کرشنا نے پریا نے 25 مئی کو اسے خط لکنا شروع کردیا اور کہا کہ اس نے A4 پیپر شیٹ پر خط کا مسودہ تیار کرنا شروع کیا لیکن جلد ہی اسے احساس ہوا کہ وہ سب کچھ لکھنے کے لیے ایک طویل کاغذ کی ضرورت ہے۔
خاتون نے کہا کہ مجھے ایک بڑے کاغذ کی ضرورت تھی جس کو خریدنے کے لیے ایک اسٹیشنری کی دکان پر گئی، لیکن مجھے بتایا گیا کہ صرف لمبے کاغذی رول جو دستیاب ہیں وہ بلنگ پیپرز ہیں، میں نے 15 رولز خریدے اور ان میں سے ہر ایک میں 12 گھنٹے میں خط مکمل کرنے کے لیے لکھا، تحریری حصہ مکمل ہونے کے بعد چیلنج یہ تھا کہ تمام رولز کو پوسٹ آفس لے جانے سے پہلے ایک ساتھ جمع کر لیا جائے۔
کرشنا پریا نے کہا کہ میرے لیے بڑا چیلنج خط کو پیک کرنا تھا کیونکہ ہر رول 30 میٹر تھا، میں نے سیلو ٹیپ اور گوند کا استعمال کرتے ہوئے اسے ایک باکس کے اندر اکٹھا کیا، پوسٹ آفس نے بغیر کسی سوال کے پیکج قبول کر لیا اور اس کا وزن 5.27 کلو گرام تھا، دو دن بعد جب کرشنا پرساد کو خط موصول ہوا تو اس نے ابتدا میں اسے سالگرہ کا تحفہ سمجھا، اس نے پارسل اپنے ہاتھ میں لیا اور سوچا کہ میں نے اسے سالگرہ کا تحفہ بھیجا ہے، وہ خط کھولنے کے بعد الجھن میں تھا۔
خاتون کا کہنا تھا کہ وہ پہلے ہی لکھے گئے سب سے طویل خط کے ریکارڈ کے لیے گنیز ورلڈ ریکارڈ میں درخواست دے چکی ہے۔