ایتھنز: (روزنامہ دنیا) دنیا کے مشہور انٹی کیتھیرا جہاز کے ملبے سے دیومالائی کردار ہرکولیس کے 2 ہزار سال پرانے مجسمے کا سر دریافت کر لیا گیا۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق پراسرار انٹی کیتھیرا نظام کے متحمل جہاز کے متعلق خیال کیا جا رہا ہے کہ یہ 2000 سال سے زیادہ عرصہ قبل رومی دور میں ایگیئن سمندر میں ڈوب گیا تھا، جس کو 1900 میں یونان کے جزیرے انٹی کیتھیرا میں گلائفیڈیا کے مقام پر غوطہ خوروں نے دریافت کیا۔ اس کے بعد سے زیر آب آثار تلاش کرنے والے ماہرین اس جگہ پر تلاش میں لگے ہوئے ہیں۔
مجسمے کا دریافت ہونے والا سر ایک دوسرے مجسمے "دی فارنیس ہرکولیس" میں بنائے گئے ہرکولیس کے چہرے سے بہت مشابہت رکھتا ہے۔ جس کی وجہ سے ماہرین آثار قدیمہ کا کہنا ہے کہ "ہرکولیس آف انٹی کیتھیرا" کا سر ممکنہ طور پر اس بغیر سر کے مجسمے کا حصہ ہے جو ابھی ایتھنز کے قومی آثار قدیمہ کے عجائب گھر میں رکھا ہوا ہے۔