ٹورنٹو: (روزنامہ دنیا) کینیڈا کی کلونٹڈ نامی سونے کی کان سے ایک نوجوان کان کن نے اپنی زندگی کی سب سے بڑی دریافت ہاتھیوں کی قدیم ترین نسل وولی میمتھ کی برف میں محفوظ لاش دریافت کر لی۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق حیاتیات کے ماہر گرانٹ زازولا نے بتایا کہ وولی میمتھ کے بچے کی یہ برف میں محفوظ لاش اندازے کے مطابق 35 ہزار سال سے بھی زیادہ پرانی ہے، اس بچے کی سونڈ ، دم اور چھوٹے چھوٹے کان ہیں۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ یہ شمالی امریکہ میں زمانہ قدیم کی زندگی کے حوالے سے اہم ترین دریافت ہے کیونکہ اس وولی میمتھ کی کھال اور بال اب تک موجود ہیں۔ ایک ماہ کے دوران وولی میمتھ کو برف سے ماہرین نے نکالا جبکہ جانچ پڑتال میں میمتھ کے پیٹ سے گھاس کی کچھ مقدار بھی دریافت ہوئی ہے جس کی مزید معلومات حاصل کی جائیں گی۔