کسٹمر کو کھانا گھوڑے پر پہنچانے کی ڈیلیوری بوائے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

Published On 04 July,2022 06:21 pm

نئی دہلی: (ویب ڈیسک) دنیا بھر میں پٹرول کی قیمتیں تیزی سے بڑھ رہی ہیں، ایشیا، یورپ، امریکا سمیت دیگر براعظموں پر پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں درد سر بنی ہوئی ہیں، اسی دوران کچھ لوگوں نے پٹرول کا استعمال کم کر دیا ہے۔ تاہم آن لائن سروس فراہم کرنے والی کمپنیاں اپنی پراڈکٹ کسٹمر تک پہنچانے کے لیے موٹرسائیکل اور گاڑیوں کا استعمال کرتی ہیں۔ اسی حوالے سے سوشل میڈیا پر ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ نجی کمپنی کے فوڈ ڈلیوری بوائے کو بائیک کے بجائے گھوڑے پر کسٹمرز کے گھر کھانا لے جاتے دیکھا گیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو بھارت کے شہر ممبئی کی ہے جہاں نجی کمپنی کے فوڈ ڈیلیوری بوائے کو بائیک کے بجائے گھوڑے پر کسٹمرز کے گھر کھانا لے جاتے دیکھا گیا۔ یہ ویڈیو جعلی یا ازراہ مذاق نہیں بنائی گئی بلکہ زیر غور ویڈیو حقیقت میں گھوڑے پر کھانا ڈیلیور کرنے کی ہے۔

دوسری جانب اس ویڈیو پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے دلچسپ تبصرے بھی کیے جارہے ہیں۔
 

Advertisement