ٹوربے (ویب ڈیسک) برطانیہ میں ریسکیو عملے نے جانوروں کے ساتھ اظہار ہمدردی کرتے ہوئے پہاڑ سے 100 فِٹ نیچے گر کر پھنسنے والے کتے کو بچا لیا۔
تفصیلات کے مطابق رائل نیشنل لائف بوٹ اِنسٹیٹیوشن نے ایک پریس ریلیز کے دوران کہا کہ ٹوربے نامی قصبے کے باہر عملے کو ایک خاتون ایمیلی لائنہان کی جانب سے پہاڑ سے گر جانے والے کتے، جس کا نام یوگی تھا، کو بچانے کے لیے مدد کی کال موصول ہوئی۔
ریسکیو عملہ لائف بوٹ لے کر ساحل پر پہنچا اور عملے کے ایک ممبر نے کتے کو پہاڑ کے بنیاد میں ایک چھوٹی سی جگہ سے نکالا جہاں وہ چُھپا بیٹھا تھا۔
عملے نے کتے کو بحفاظت نکال کر مالکن کے حوالے کردیا، بعد ازاں کتے کو ٹانگوں، آنکھوں اور ریڑھ کی ہڈی میں لگی چوٹوں کے علاج کے لیے معالج کے پاس لے جایا گیا۔
ایمیلی نے نیوز ریلیز میں کہا کہ ایسا لگتا ہے یوگی مکمل صحتیابی کے بعد پہلے کی طرح دوڑ سکے گا۔