اتر پردیش: (ویب ڈیسک)بھارتی ریاست اتر پردیش میں اژدھا پوری بکری نگلنے کے بعد سکول کی بس میں جا گھسا جس کے ریسکیو کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق اتر پردیش کے شہر رائے بریلی میں ایک اژدھا مقامی شہری کی بکری نگلنے کے بعد سکول کی بس میں سوار ہو کر بیٹھ گیا جسے ایک گھنٹے کی مشقت کے بعد پکڑ کر محفوظ مقام پر منتقل کیا گیا، اژدھے کے بس میں سوار ہونے کا واقعہ گزشتہ روز پیش آیا تاہم سکول بند ہونے کی وجہ سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ اژدھا سکول بس کی سیٹ کے نیچے گھسا ہوا ہے جسے محکمہ جنگلات کے اہلکار رسی اور لکڑی کی مدد سے پکڑ رہے ہیں۔
ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ پکڑنے کی کوشش کے دوران اژدھے کا آدھا حصہ بس کے انجن میں گھس گیا جسے ریسکیو ٹیم نے رسیوں کی مدد سے باہر نکال کر پکڑا اور محفوظ مقام پر منتقل کیا۔