ہارلے ڈیوڈسن موٹر سائیکل پر دودھ بیچنے والا وائرل

Published On 06 January,2023 10:41 pm

نئی دہلی: (ویب ڈیسک) سوشل میڈیا پر ایک ایسی ویڈیو وائرل ہوئی ہے جس میں ایک گوالا دودھ بیچنے کیلئے مہنگی ترین بائیک 'ہارلے ڈیوڈسن' استعمال کرتا ہوا نظر آ رہا ہے، جسے دیکھ کر ہر بندہ دنگ رہ جاتا ہے۔

عموماً گوالے سائیکلوں پر دودھ بیچتے ہیں لیکن موٹر سائیکل آنے کے بعد سے گوالوں کی مشکلات میں کمی ہو گئی ہے، ایک انسٹا گرام صارف امیت بھڈانا نے ایک ویڈیو پوسٹ کی ہے جس میں ایک شخص  ہارلے ڈیوڈسن بائیک  پر سوار اپنے گھر سے نکلتے ہوئے نظر آ رہا ہے، جس میں دودھ کے دو بڑے کنٹینرز اس کی مہنگی ہارلے ڈیوڈسن موٹر سائیکل کے دونوں طرف لٹک رہے ہیں۔

 اس شخص نے اپنے موٹر سائیکل کی نمبر پلیٹ پر بھی  گجر  لکھوا رکھا ہے اور وہ گھروں میں دودھ بیچتا ہے، یہ ویڈیو پوسٹ ہوتے ہی وائرل ہو گئی اور ویڈیو دیکھنے والے اس پر مختلف تبصرے کر رہے ہیں۔