مختصر وقت میں پاؤں سے 100 غبارے پھوڑ کر عالمی ریکارڈ بنانے کی کوشش

Published On 05 January,2023 12:05 pm

آئیڈاہو: (ویب ڈیسک) دنیا بھر میں ہر شخص آج کل کچھ الگ کرنا چاہتا ہے اور اس کیلئے ہر روز نت نئے کارنامے کر کے دنیا بھر میں مقبولیت کا خواہاں ہے، ایسے ہی امریکا میں ایک شخص نے کم وقت میں منفرد اعزاز اپنے نام کرنے کی کوشش کی ہے۔

امریکا میں ایک شخص نے 22.38 سیکنڈز میں پاؤں سے 100 غبارے پھوڑ کر عالمی ریکارڈ بنانے کی کوشش کی ہے تاہم، گینیز ورلڈ ریکارڈ کی جانب سے اعلان کیا جانا ابھی باقی ہے۔

امریکی ریاست آئیڈاہو سے تعلق رکھنے والے ڈیوڈ رش نے 250 سے زائد گینیز ورلڈ ریکارڈ اپنے نام کئے ہیں، نے پاؤں سے 22.38 سیکنڈز میں 100 غبارے پھوڑ کر ایک اور ریکارڈ اپنے نام کرنے کی کوشش کی۔

ڈیوڈ رش کا کہنا تھا کہ انہیں ریکارڈ اپنے نام کرنے کے لئے 5 بار کوشش کرنی پڑی ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل پاکستان کے محمد یاسر مشتاق نے فروری 2022 میں 24.98 سیکنڈز میں 100 غبارے پھوڑ کر یہ ریکارڈ بنایا تھا۔

ڈیوڈ رش کو گینیز ورلڈ ریکارڈز کی جانب سے ریکارڈ کی کوشش کے کامیاب یا ناکام ہونے کے اعلان کا انتظار ہے۔