میلان : ( ویب ڈیسک ) اٹلی کے صوبے لیسی میں سرکس میں پرفارمنس کے دوران شیر نے اپنے ہی ٹرینر پر حملہ کر دیا جس کی ویڈیو سامنے آنے کے بعد شیروں کو سرکس میں قید رکھنے کے حوالے سے نئی بحث نے جنم لے لیا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق لیسی میں سرکس کے دوران تفریح سے بھرا دن بہت سے بچوں کے لیے ڈراؤنا خواب ثابت ہوا جس کی وجہ پرفارمنس کے دوران ایک شیر کی جانب سے ٹرینر پر حملہ کر کے اسے بری طرح زخمی کرنا تھی۔
اس واقعے کی ویڈیو انٹرنیٹ پر بھی وائرل ہو گئی جس نے لوگوں کو دہلا کر رکھ دیا ہے اور ویڈیو دیکھنے والے لوگوں نے شیروں کو سرکس میں قید رکھنے کے بارے میں بحث شروع کر دی ہے۔
وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک ٹرینر جس کی شناخت ایوان اورفی کے نام سے کی گئی ہے ایک اونچے پلیٹ فارم پر بیٹھے شیر کو ہدایت دینے کی کوشش کر رہا ہے لیکن، چند سیکنڈوں میں، ایک اور شیر ٹرینر کے پیچھے آ کر اسکی ٹانگ دبوچ لیتا جس کے باعث ٹرینر زمین پر گر جاتا ہے۔
Incidente al Circo per #ivanorfei, attaccato alle spalle da una Tigre davanti ai bimbi del pubblico
— SALLY (@LaSamy65280885) December 31, 2022
Ricoverato in codice rosso#circo #Orfei pic.twitter.com/VgYDvuxkJT
ویڈیو میں سرکس دیکھنے کے لئے ہال میں موجود لوگوں کو چیخوں کو بھی سنا جاسکتا ہے۔
واقعے کے بعد سرکس حکام کی جانب سے فیس بک پر بھی ایک پیغام جاری کیا جس میں انہوں نے ٹرینر کی صحت سے متعلق آگاہ کرتے ہوئے واقعہ کی تفصیلات بتائیں۔