برازیلیا: ( ویب ڈیسک ) برازیل میں چھ سینٹی میٹر دم والی لڑکی کی پیدائش پر ڈاکٹرز حیران رہ گئے، تاہم خوش قسمتی سے دم کو کامیاب سرجری کے بعد جسم سے الگ کر دیا گیا ہے۔
رپورٹس کے مطابق آپریشن میں شامل ڈاکٹروں نے بتایا کہ دم کی نشوونما اسپائنا بیفیڈا نامی طبی حالت کی وجہ سے ہوئی جو ریڑھ کی ہڈی کی نشوونما کو متاثر کرتی ہے، یہ ایک نایاب کیس تھا، خوش قسمتی سے لڑکی اب نارمل ہو چکی ہے۔
دوسری جانب ایک طبی جریدے کی جانب سے دعویٰ کیا گیا ہے کہ دم والی لڑکی کی پیدائش تین سال قبل ہوئی تھی لیکن اس کی تصاویر حال ہی میں جاری کی گئی ہیں۔