یوزیانا: (ویب ڈیسک) امریکی خاتون کی جانب سے 2007 میں خریدا گیا آئی فون کا پہلا ماڈل 63 ہزار ڈالر میں فروخت ہوا ہے جس کی قیمت پاکستانی روپوں میں ایک کروڑ 60 لاکھ کے برابر ہے۔
2007 میں ہر امریکی کے ہاتھ میں آئی فون تھا اور ایک خاتون کیرن نے اس کا ایک ماڈل خریدا، تاہم اس کے لیے فون کمپنی تبدیل کرنا لازمی تھا اور اسی وجہ سے ان کا 8 گیگابائٹ گنجائش والا آئی فون کسی طرح استعمال نہیں ہوسکا اور ڈبے میں ہی پڑا رہا۔
کچھ سال بعد انہیں معلوم ہوا کہ اس کی قدر 5000 ڈالر تک پہنچ گئی ہے لیکن لیوزیانا میں واقع ایل سی جی نیلام گھر نے کہا کہ یہ اس سے کئی گنا زائد رقم میں فروخت ہوسکتا ہے اور اب یہ آئی فون 63,356 ڈالر میں فروخت ہوا ہے۔
اس کی وجہ یہ ہے کہ 2007 کا یہ آئی فون بہترین حالت میں ہے اور اس پر فیکٹری سیل بھی لگی ہوئی ہے اور یہ بہترین حالت میں چل رہا ہے۔
دوسری وجہ یہ ہے کہ اس بہترین کیفیت میں اس دور کے آئی فون بہت ہی نایاب ہیں اور یہی وجہ ہے کہ یہ اپنی اصل قیمت سے 100 گنا زائد رقم پر نیلام ہوا ہے۔