استاد نے طلباء کیساتھ ملکر 58 فٹ قطر کا برف کا گالا بنا ڈالا

Published On 12 March,2023 10:32 am

ٹیکساس: (ویب ڈیسک) امریکا میں ایک استاد اپنے 14 طلباء کے ساتھ مل کر 58 فٹ بڑا کاغذ کا برف کا گالا بنا کر گینیز ورلڈ ریکارڈ کی دوڑ میں شامل ہوگئے۔

امریکی ریاست ٹیکساس کے شہر فورٹ وورتھ میں قائم ڈیونبر ہائی سکول میں وِل ویسٹ نے اپنے طلباء کے ساتھ کاغذ کی بڑی چادر کو طے کر کے اور کاٹ کر 58 فٹ قطر کا برف کا گالا بنایا۔

سکول کے مطابق برف کے اس گالے کو گینیز ورلڈ ریکارڈز کی باقاعدہ تصدیق کے لیے جمع کرایا جا چکا ہے۔

فی الحال یہ ریکارڈ ناردرن اِلینوائے یونیورسٹی کے فوٹوگرافی کے طلبا کے پاس ہے، انہوں نے 44 فٹ اور 6 انچز قطر کا یہ گالا مارچ 2022 میں بنایا تھا۔

 

Advertisement