شادی کی انوکھی تقریب، ولیمے کے بجائے راشن تقسیم

شادی کی انوکھی تقریب، ولیمے کے بجائے راشن تقسیم

سرائے نورنگ میں وقاص خان اور شمعون خان کی تاریخی اور انوکھی شادی میں غیر ضروری اخراجات کے بجائے 600 مستحق خاندانوں میں فوڈ پیکجز تقسیم کئے گئے، یہ فوڈ پیکج 6500 روپے کا تیار کیا گیا تھا جس میں آٹا، گھی، چاول، چینی اور دال شامل تھے۔

سرائے نورنگ کے غرباء میں راشن بانٹنے کے لیے ڈپٹی کمشنر لکی مروت کو بھی مدعو کیا گیا جنہوں نے اپنے ہاتھوں سے راشن تقسیم کیا۔

بھتیجوں کی شادی کے موقع پر عزیز اللہ کا کہنا تھا کہ اس شادی کو ہم نے بطور غریبوں کی شادی منانا تھا۔

شادی میں شریک سفید پوش اور مستحقین نے اس عمل کو سراہا اور صاحب حیثیت لوگوں کیلئے قابلِ تقلید عمل قرار دیا۔

شادی میں مدعو مہمانوں کا کہنا تھا کہ حالیہ مہنگائی کی لہر میں اس طرح کے پروگرام کا انعقاد غریب عوام کیلئے خوشیوں بھری گھڑی ثابت ہوئی۔