صوفیہ: (ویب ڈیسک) بلغارین سوشل میڈیا سٹار اینڈریا ایوانووا دنیا کے سب سے بڑے ہونٹ رکھنے والی خاتون ہیں جو سمجھتی ہیں کہ ان کے ہونٹ اب بھی اتنے بڑے نہیں جتنے وہ چاہتی ہیں۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق خاتون اپنے انوکھے شوق کی تکمیل کیلئے اب تک بہت بڑی رقم خرچ کر چکی ہیں، خاتون سال 2018ء سے لپ فلر کا استعمال کر رہی ہیں، بڑے ہونٹوں کے جنون نے ایوانووا کے فینز کو تشویش میں مبتلا کر دیا ہے۔
صحت کے ممکنہ مسائل کے پیش نظر اینڈریا ایوانووا کو مختلف کلینکس نے مزید لپ فلنگ کرنے سے منع کردیا ہے تاہم خاتون بڑے ہونٹوں کا نیا عالمی ریکارڈ بنانے کیلئے مزید انجیکشن لگوانے کی خواہش رکھتی ہیں۔
ایوانووا نے جب اپنے بڑے ہونٹوں کی ایک تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کی تو مداحوں نے اس پر ملے جلے تاثرات پر مبنی خیالات ظاہر کیے، کچھ صارفین نے خاتون کی صحت کے حوالے سے تشویش کا اظہار بھی کیا۔