فلوریڈا : ( ویب ڈیسک ) امریکی ریاست فلوریڈا کے ایک 60 سالہ شخص نے 1 گھنٹے میں 3,264 پش اپ مکمل کرکے گنیز ورلڈ ریکارڈ اپنے نام کرلیا۔
راب سٹرلنگ نامی ریکارڈ میکر نے بتایا کہ وہ میامی میں ایک کانفرنس کے دوران پہلے ہی غیر سرکاری طور پر ریکارڈ توڑ چکے ہیں، اس لیے انہوں نے اپنا ذاتی ہدف 3,200 مقرر کرتے ہوئے باضابطہ کوشش کرنے کا فیصلہ کیا۔
انہوں نے کہا کہ میں نے 1 گھنٹے میں سب سے زیادہ پش اپ کرنے کا گنیز ورلڈ ریکارڈ اپنے نام کرنے کا فیصلہ آسٹریلیا کے ڈینیئل اسکالی کی جانب سے اپریل 2022 میں کل 3,182 پش اپ کرنے کے بعد کیا۔
انہوں نے بتایا کہ ان کی کامیاب کوشش کی ویڈیو اب سرکاری تصدیق کے لیے گنیز ورلڈ ریکارڈ میں جمع کرائی جا رہی ہے اور اب وہ دوسرے گنیز ورلڈ ریکارڈ ٹائٹل پر نظر رکھے ہوئے ہیں۔