سڈنی: (ویب ڈیسک) آسٹریلوی شہری جیکسن اٹالیانو نے 24 گھنٹے میں سب سے زیادہ 8 ہزار 8 پُل اَپس مارنے کا نیا عالمی ریکارڈ بنا ڈالا۔
بین الاقوامی میڈیا کے مطابق جیکسن اٹالیانو ایک فلاحی ادارے کو رقم عطیہ کرنا چاہتا تھا، رقم کے حصول کیلئے اس نے پُل اَپس کا عالمی ریکارڈ بنانے کا فیصلہ کیا۔
یہ بھی پڑھیں: 60 سالہ شخص نے 1 گھنٹے میں 3,264 پش اپس کا عالمی ریکارڈ اپنے نام کرلیا
اس سے پہلے 24 گھنٹے میں سب سے زیادہ پُل اَپس کا ریکارڈ 7 ہزار717 تھا، جیکسن نے 8 مہینوں کی خوب محنت کے بعد 8 ہزار 8 پُل اَپس مار کر یہ ریکارڈ توڑ ڈالا۔
جیکسن اٹالیانو اپنے اس ریکارڈ کے ذریعے تقریباً 6 ہزار ڈالر جمع کرنے میں کامیاب رہے جو انہوں نے فلاحی ادارے کو عطیہ کر دیے۔