زخمی سارس نے مرہم پٹی کرنیوالے مسیحا سے محبت کی مثال قائم کردی

Published On 09 March,2023 11:04 am

لکھنؤ: (ویب ڈیسک) بھارتی شہری نے زخمی سارس پر رحم کھا کر اس کی مرہم پٹی کی تھی، زخم بھر جانے کے بعد سارس اپنے محسن سے اس قدر مانوس ہوگیا کہ اب اسے چھوڑنے کو تیار نہیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق یہ دلچسپ و عجیب واقعہ محمد عارف نامی شخص کے ساتھ پیش آیا جو ہارویسٹر چلاتا ہے، کام کے دوران عارف کو کھیتوں میں زخمی سارس دکھائی دیا جسے وہ مرہم پٹی کے غرض سے گھر لے آیا اور اس کی دیکھ بھال کرتا رہا۔

عارف کے شفقت اور اپنائیت نے سارس کے دل میں ایسی جگہ بنائی کہ اب وہ اسے چھوڑنے سے انکاری ہے، عارف جہاں بھی جاتا ہے سار اس کے پیچھے پیچھے رہتا ہے، اس کے گلے لگ جاتا ہے، کھانا بھی عارف کے ساتھ کھاتا ہے، یہاں تک کہ وہ عارف کے ساتھ کھیتوں میں بھی جاتا ہے۔

سارس عارف کے دیگر گھر والوں سے دور رہتا ہے، اس متعلق جنگلی حیات کے ماہرین کا کہنا ہے کہ بھورا سارس پالتو جانور نہیں اور اپنے فطری ماحول میں ہشاش بشاش رہتا ہے، کسی بھی انسان کے قریب آنے پر یہ پرندہ غصہ کرتا ہے، محمد عارف کے سوا کوئی بھی اسے ہاتھ نہ لگائے اور نہ ہی اس کے قریب جائے۔

Advertisement