فائر فائٹرز نے 60 فٹ گہری غار میں گرنے والے دو کتوں کو بچا لیا

Published On 08 April,2023 05:48 am

نیو یارک : ( ویب ڈیسک ) امریکا کی ریاست کینٹکی میں فائر فائٹرز نے تقریباً 60 فٹ گہری غار میں گرنے والے دو کتوں کو بچا لیا۔

بروڈ ہیڈ فائر ڈیپارٹمنٹ نے بتایا کہ دو شکاری کتے راک کیسل کاؤنٹی کی ایک گہری غار میں گرے جس کی اطلاع ملنے پر فائر فائٹرز نے فوری موقع پر پہنچ کر آپریشن شروع کیا۔

ڈیپارٹمنٹ نے فیس بک پوسٹ میں بتایا کہ ریسکیو ٹیکنیشن نے مل کر ایک ریسکیو ورکر کو رسی کی مدد سے غار میں بحفاظت نیچے اتارا اور دونوں کتوں کو باہر نکال لیا۔

ڈیپارٹمنٹ ہیڈ کا کہنا تھا کہ ریسکیو آپریشن کے دوران کتے زخمی ہونے سے محفوظ رہے اور آپریشن کے بعد انہیں مالک کے حوالے کر دیا گیا۔

ڈیپارٹمنٹ نے انسٹاگرام پر اپنے آفیشل اکاؤنٹ کے ذریعے کامیاب ریسکیو آپریشن کی تصاویر بھی شیئر کیں۔