سویڈن: (ویب ڈیسک) 23 سالہ نوجوان نے ہڈیوں کو سب سے زیادہ بار چٹخانے کا عالمی ریکارڈ قائم کر دیا۔
عالمی میڈیا رپورٹس کے مطابق سویڈن کے ایک شخص نے اپنے جسم کے 46 مختلف جوڑوں کو مسلسل چٹخا کر عالمی ریکارڈ بنا لیا، گینیز ورلڈ ریکارڈ کے مطابق 23 سالہ اولے لنڈِن نے مختلف جوڑوں کی سب سے زیادہ کریکنگ (چٹخانے) کا ریکارڈ توڑ دیا۔
اولے نے اپنے جسم میں لگاتار 46 مختلف جوڑوں کو چٹخایا، اس سے قبل دسمبر 2022 میں نیپال سے تعلق رکھنے والے کمل پوکھرل نے 40 مختلف جوڑوں کو چٹخایا تھا۔
ریکارڈ رکھنے والی تنظیم گینیز ورلڈ ریکارڈز نے بتایا کہ مسٹر اولے نے اس عالمی ریکارڈ کو توڑنے کے لئے کافی تیاری کی، ایک مہینے تک ہر روز سب سے زیادہ موثر ترتیب کا تعین کرنے کے لئے مختلف ترتیبوں میں اپنے جوڑوں کو چٹخانے کی مشق کی۔
اولے نے جن جوڑوں کے مقامات کو چٹخایا اُس میں گردن، کمر اور ٹخنوں کے جوڑ بھی شامل ہیں۔