مالکن کا موبائل استعمال کرنے والے بندر کے سوشل میڈیا پر چرچے

Published On 09 April,2023 11:14 pm

نئی دہلی: (ویب ڈیسک) ٹیکنالوجی کے اس دور میں انسان تو انسان جانور بھی متاثر ہوئے بغیر نہ رہ سکے، سوشل میڈیا پر ایک ایسی ویڈیو وائرل ہے جس میں بندر کو دنیا سے بے نیاز ہو کر اپنی مالکن کا موبائل استعمال کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔

سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں ایک بندر قریب ہی لیٹی اپنی مالکن کا موبائل لے کر کمال مہارت سے اسے آپریٹ کرتا ہے اور اپنی پسندیدہ ویڈیوز اور تصاویر کو دیکھ کر لطف اندوز ہوتا ہے، سکرین کو سکرول کرتے ہوئے بندر ساتھ کچھ کھا بھی رہا ہے۔

جس خود اعتمادی کے ساتھ بندر اس موبائل کا استعمال کر رہا ہے اس سے گمان ہوتا ہے کہ وہ موبائل کے تمام فیچرز سے بخوبی واقف ہے اور موبائل چلانا اس کا معمول کا کام ہے۔

اس سارے معاملے کے دوران مالکن اپنے موبائل کو حسرت سے دیکھتی رہتی ہے تاہم بندر اسے مسلسل نظر انداز کرتا ہے اور فون چلانے میں مصروف رہتا ہے۔