ویلنگٹن: (دنیا نیوز) نیوزی لینڈ کی فضائی کمپنی کے ترجمان نے کہا ہے مسافروں کے اوسط وزن کا تعیّن کر کے سفر کو محفوظ اور بہتر بنایا جاسکتا ہے، فضائی کمپنی جون میں ایک سروے کے حصے کے طور پر رضاکارانہ مسافروں کا وزن ماپے گی۔
نیوزی لینڈ کی بین الاقوامی فضائی کمپنی نے ایک بیان میں کہا ہے کہ یہ سروے طیارے کے محفوظ اور مؤثر آپریشن کیلئے ضروری ہے اور یہ سول ایوی ایشن اتھارٹی کی ضرورت ہے۔
کمپنی حکام نے مسافروں کو یقین دلایا ہے کہ ان کے وزن کے اعداد و شمار کو خفیہ رکھا جائے گا، ایئرلائن کو 10 ہزار مسافروں کا وزن کیے جانے کی توقع ہے۔
پہلے مرحلے میں آکلینڈ کے ہوائی اڈے پر 2 جولائی تک غیر ملکی مسافروں کا وزن کیا جائے گا، نیوزی لینڈ کی قومی ایئرلائن نے اس سے پہلے 2021ء میں اپنے اندرون ملک روٹس پر مسافروں کا وزن کیا تھا۔