گجرات: دلہن والوں نے ڈیمانڈ پوری نہ کرنے پر بارات کو یرغمال بنا لیا

Published On 31 May,2023 08:14 pm

گجرات: (دنیا نیوز) دلہن والوں نے ڈیمانڈ پوری نہ کرنے پر دلہے سمیت ساری بارات کو یرغمال بنا لیا۔

تفصیلات کے مطابق گجرا ت کے نواحی گاؤں دھکڑانوالی کا نوجوان باراتیوں کیساتھ چکلالہ اسلام آباد دلہن لینے گیا تھا، دلہن والوں کی جانب سے بارات کا بھرپور استقبال کرکے نکاح کے بعد شرائط رکھ دی گئیں۔

دلہا کے والد نے الزام لگایا کہ مطالبات پورے نہ کرنے پرتشدد کرکے 24 گھنٹے تک یرغمال بنائے رکھا جبکہ پولیس کو واقعے کی اطلاع دے دی ہے۔