دنیا کے سب سے بڑے مگر مچھ کی 120ویں سالگرہ

Published On 07 June,2023 11:32 am

کوئنز لینڈ: (ویب ڈیسک) دنیا کے سب سے لمبے اور بڑی عمر کے مگرمچھ کی 120ویں سالگرہ منائی گئی۔

18 فٹ لمبے مگر مچھ کا نام گینیز ورلڈ ریکارڈ میں بھی شامل ہے، اس مگر مچھ کو 1984ء میں آسٹریلیا کے شمالی علاقے میں بہنے والے فِنیس دریا سے پکڑا گیا تھا۔

جس علاقے میں یہ مگر مچھ رہتا تھا وہاں مویشیوں کی اموات معمول بن چکی تھیں جس کے بعد سائنسدانوں کی ایک ٹیم نے مگر مچھ کو پکڑ لیا، مگر مچھ پکڑنے والی ٹیم کے ایک ممبر کے مطابق اس کی لمبائی 16 فٹ 10 انچ تھی جبکہ اس کی دم کا چھ انچ اور ناک کا تھوڑا حصہ غائب تھا۔

خبر ایجنسی کے مطابق یہ مگر مچھ اب کوئنز لینڈ کی ایک پارک میں رہتا ہے، جورج کریگ نامی آسٹریلوی شہری 1987ء میں اسے خرید کر گرین آئی لینڈ لے آئے تھے، محققین کے مطابق اس مگرمچھ کی عمر تقریبا 120 برس ہے۔

Advertisement