جتھے کی بیمار تیندوے کو گھیر کر سیلفیاں لینے کی ویڈیو وائرل

Published On 01 September,2023 08:51 am

مدھیہ پردیش: (ویب ڈیسک) بھارت میں ایک جتھے نے بیمار تیندوے کو گھیر کر سیلفیاں لینا شروع کردیں۔

بھارتی ریاست مدھیہ پردیش میں یہ واقعہ پیش آیا جس کی ویڈیو وائرل ہوگئی، جتھے میں موجود لوگوں نے تیندوے پر بیٹھنے کی کوشش بھی کی۔

ان افراد نے ہاتھوں میں لاٹھیاں اٹھا رکھی تھیں اور تیندوے کو مستقل تنگ کر رہے تھے۔

جیسے ہی محکمہ جنگلی حیات کے حکام کو اس متعلق معلوم ہوا انہوں نے تیندوے کو ریسکیو کر کے اندور شہر کے ایک چڑیا گھر پہنچا دیا۔

جنگلی حیات حکام کا کہنا ہے کہ تیندوا ذہنی خلفشار کا شکار ہے اور اس کی حالت نازک ہے۔

محکمہ جنگلات کے سپرنٹنڈنٹ وکاس ماہور نے کہا کہ اندور سے 80 کلومیٹر دور اکلیرا نامی گاؤں سے تیندوے کو ریسکیو کیا گیا تھا، تیندوے کو ہر 20 منٹ بعد مرگی کے دورے پڑ رہے ہیں۔

ڈاکٹر اتم یادیو کا کہنا تھا کہ پہلی بار ہم دیکھ رہے ہیں کہ تنگ کئے جانے کے باوجود تیندوا دھاڑا نہیں، یہ بہت حیرت انگیز بات ہے کیونکہ تیندوے یا شیر چاہے جتنے بھی بیمار ہوں وہ جب مشکل میں ہوتے ہیں تو دھاڑتے ضرور ہیں۔

 

Advertisement