واشنگٹن: (ویب ڈیسک) امریکا میں ایک ایتھلیٹ نے کم وقت میں تمام 50 ریاستوں کی بلند ترین چوٹیاں سر کر کے نیا ریکارڈ قائم کر دیا۔
غیر ملکی رپورٹ کے مطابق 49 سالہ ڈیوڈ نے اپنی مہم کا آغاز 19 مئی کو کیا جو 41 دن 21 گھنٹے اور 1 منٹ بعد 30 جون کو اختتام پذیر ہوا۔
اس کارنامے کو مزید دلچسپ یہ بات بناتی ہے کہ ڈیوڈ نے اپنا ایک گردہ عطیہ کیا ہوا ہے، لہٰذا ورلڈ ریکارڈ بنانے کے علاوہ اس کوشش کا مقصد زندہ افراد میں گردے کے عطیے کے حوالے سے آگہی کا پھیلانا تھا جو صرف امریکا میں 90 ہزار سے زائد افراد کیلئے مدد گار ثابت ہوسکتی ہے۔
ان کا ایسی مہمات میں حصہ لینے کا مقصد دنیا کو یہ ثابت کرنا ہوتا ہے کہ زندہ عضو کا عطیہ جسمانی صحت اور کامیابی میں کوئی رکاوٹ حائل نہیں کرتا۔