خانیوال: ( ویب ڈیسک) خانیوال میں ایک لڑکی کے جسم سے 15 کلوگرام وزنی ٹیومر نکال دیا گیا۔
رپورٹ کے مطابق پنجاب کے ضلع خانیوال کے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال کے سرجن ڈاکٹر راشد منہاس نے 27 سالہ لڑکی کی کامیاب سرجری کے بعد ٹیومر نکال لیا۔
ہسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ آپریشن کے بعد لڑکی روبہ صحت ہے۔
یاد رہے کہ ایسا ہی ایک کیس گزشتہ دنوں بھارت میں بھی سامنے آیا جہاں ریاست مدھیاپردیش کے شہر اندور میں 41 سالہ خاتون کے جسم سے 15 کلوگرام وزنی ٹیومر نکالا گیا تھا۔
خاتون کی سرجری کرنے والی ڈاکٹرز کی ٹیم کا کہنا تھا کہ یہ سرجری انتہائی پیچیدہ تھی، ٹیومر کافی پھیل چکا تھا، جسے نکالنا کافی مشکل تھا۔