آسمان سے نوٹوں کی بارش، عوام کی پیسے اکٹھے کرتے ویڈیو وائرل

Published On 28 October,2023 09:01 am

پیراگوئے: (ویب ڈیسک) سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو تیزی سے وائرل ہو رہی ہے جس میں ہزاروں افراد کو آسمان سے برستے کرنسی نوٹ جمع کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

چیک ریپبلک سے تعلق رکھنے والے ایک ٹی وی میزبان کامل بارتوشیک المعروف کاظمہ نے بھاری انعام کے عوض ایک مقابلے کا انعقاد کیا جس میں امیدواروں کو ان کی ایک فلم میں پوشیدہ خفیہ پہیلی بوجھنی تھی لیکن اس کھیل میں حصہ لینے والے امیدواروں میں سے کسی نے بھی درست جواب نہیں دیا۔

 

بعد ازاں کاظمہ نے انعامی رقم جو 10 لاکھ ڈالرز تھی، کھیل میں شرکت کرنے والے تمام شرکا میں تقسیم کرنے کا فیصلہ کیا اور تمام شرکاء کو پیشگی اطلاع دینے کے بعد ایک مخصوص مقام پر پہنچ کر ہیلی کاپٹر سے انعامی رقم برسانا شروع کر دی۔

آسمان سے برستے ان کرنسی نوٹوں کو جمع کرنے کی خاطر کسی نے دوڑ لگائی تو کسی نے چھتری کا استعمال کیا تاکہ زیادہ سے زیادہ نوٹ اپنے بیگ میں جمع کر سکے۔