میڈ فورڈ: (ویب ڈیسک) قسمت ہوئی مہربان، کئی ماہ سے گمشدہ لاٹری ٹکٹ ملنے پر مالک لاکھوں ڈالر کا انعام جیت گیا۔
امریکی ریاست میساچوسیٹس سے تعلق رکھنے والے خلیل سوسا کے مطابق ان کے ملازم کو گھر میں ان کا کئی ماہ پہلے کھویا ہوا لاٹری کا ٹکٹ ملا جس نے ان کو 10 لاکھ ڈالر کی رقم جتوا دی۔
خلیل سوسا نے لاٹری کے حکام کو بتایا کہ انہوں نے میڈفورڈ کی سیلم اسٹریٹ سے ڈیڑھ کروڑ ڈالر کی انعامی رقم والا سکریچ آف ٹکٹ خریدا تھا لیکن نتائج جاننے سے پہلے ہی وہ ٹکٹ ان سے کہیں گم ہوگیا تھا۔
انعامی رقم جیتنے والے شخص کا کہنا تھا کہ ان کے ملازم نے یہ ٹکٹ مہینوں بعد ڈھونڈ کر دیا اور جاننے پر معلوم ہوا کہ عرصے سے گمشدہ ٹکٹ نے ان کو 10 لاکھ ڈالر کا مالک بنا دیا ہے۔
خلیل انعامی حاصل ہونے والی رقم سے اپنے دوست کی مدد اور خیرات کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔