بندر نے خاتون سیاح کا موبائل چھین لیا، رشوت لیکر واپس دیا

Published On 27 October,2023 08:33 am

جکارتہ: (ویب ڈیسک) رشوت کا ناسور انسانوں کے ساتھ ساتھ جانوروں تک بھی پہنچ گیا، بندر نے خاتون کا موبائل بطور کھانا رشوت لے کر واپس کیا۔

انڈونیشیا کے صوبے بالی میں سیر و تفریح کے لئے آئی خاتون سیاح کا موبائل فون بندر نے چھین لیا اور واپس کرنے سے انکار کر دیا۔

سیاح کو اپنا فون واپس لینے کیلئے بندر کو بطور رشوت کھانے کی چیزیں دینا پڑیں۔

 

خاتون نے بندر کو پھل کا ایک ٹکڑا پیش کیا جو اس نے لے لیا تاہم اس کے باوجود بھی فون واپس نہیں کیا اور فون واپس کرنے کیلئے مزید پھل کا مطالبہ کیا۔

بعد ازاں خاتون کی جانب سے مزید پھل دینے پر بندر نے سیاح کا فون واپس کیا۔