ماں نے شرارتی بچوں کو انوکھا ٹاسک دے کر اپنی نیند پوری کر لی

Published On 26 October,2023 08:54 am

لاہور: (ویب ڈیسک) اکثر ماؤں کیلئے اس وقت سونا کافی مشکل ہو جاتا ہے جب ان کے بچے جاگ رہے ہوں، مگر ایک خاتون نے بچوں کے سامنے سونے کا دلچسپ طریقہ ڈھونڈ نکالا۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی دلچسپ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ماں نے اپنی عقل کو بروئے کار لاتے ہوئے بچوں کے ساتھ ایک کھیل کھلا تاکہ بچے اسے تنگ نہ کر سکیں اور اس کی نیند بھی پوری ہو جائے۔

ویڈیو میں دیکھا گیا ہے کہ ماں سو رہی ہے اور بچے اس کے اردگرد موجود ہیں مگر اسے جگانے کے بجائے وہ کاپی پر انہماک سے کچھ بنانے میں مصروف ہیں۔

ماں نے اپنے شرارتی بچوں سے کہا کہ وہ سوتے میں اس کی تصویر بنائیں، بچے فوراً کاغذ قلم لے کر تصویر بنانے میں لگ گئے جبکہ اس دوران ماں نے اپنی نیند پوری کر لی۔

اس طرح چالاک ماں نے اپنی منصوبہ بندی سے نہ صرف اپنی نیند پوری کر لی بلکہ بچوں کی تخلیقی صلاحیت میں اضافے کیلئے ان سے اپنی تصویر بھی بنوائی۔