نئی دہلی: (ویب ڈیسک) بھارت کے شہر رانچی میں بیٹی کی طلاق کی صورت میں اسے واپس گھر ڈھول پٹاخوں کیساتھ لانے والے باپ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
سوشل میڈٰیا پر وائرل ویڈیو میں والدین سمیت لڑکی کے گھر والوں کو ڈھول پٹاخوں کے ساتھ لڑکی کو گھر واپس لاتے دیکھا جاسکتا ہے، اس موقع پر لڑکی بھی اپنا سامان اٹھائے خوشی خوشی واپس جاتے دیکھی جاسکتی ہے۔
— Morningstar. (@dr_aculii) October 24, 2023
سوشل میڈیا پراس ویڈیو کو لڑکی کے باپ کی جانب سے مخصوص کیپشن کے ساتھ شیئر کیا گیا ہے جس میں درج تھا کہ آپ بیٹی کی شادی بہت دھوم دھام سے کریں لیکن اگر میاں بیوی اور بیٹی کے سسرال والے کچھ غلط کریں تو آپ اپنی بیٹی کو عزت و احترام کے ساتھ اپنے گھر واپس لائیں کیونکہ بیٹیاں بہت قیمتی ہوتی ہیں۔