گوجرانوالہ: (دنیا نیوز) سوشل میڈیا پر مشہور ہونے کا شوق لڑکی کو مہنگا پڑ گیا، مقدس نامی لڑکی پستول لے کر تین قتلوں والے گھر پہنچ گئی۔
پستول والی لڑکی کو دیکھ کر مقتولین کے ورثا خوفزدہ ہو گئے، اطلاع ملنے پر پولیس کی دوڑیں لگ گئیں، پولیس کے اعلیٰ افسران نے موقع پر پہنچ کر مقدس نامی سوشل میڈیا ایکٹوسٹ کو گرفتار کر لیا۔
ڈی ایس پی عارف خان نے بتایا کہ مقدس سے اسلحہ برآمد کر لیا گیا ہے، انہوں نے کہا کہ چند روز قبل شاہین آباد میں تین افراد قتل ہوئے تھے، مقدس نامی لڑکی متاثرین کے گھر پہنچ گئی اور پستول ٹیبل پر رکھ دیا۔
ڈی ایس پی گوجرانوالہ نے بتایا کہ سوشل میڈیا ایکٹوسٹ نے گھر میں خوف و ہراس پھیلا دیا تھا، مقدس کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔