بیجنگ: (ویب ڈیسک) چینی انجینئرز نے 30 ہزار ٹن وزنی بس ٹرمینل کو 288 میٹرز تک گھما کر گنیز ورلڈ ریکارڈ قائم کر دیا۔
واضح رہے کہ ہوکسی لانگ ڈسٹینس بس سٹیشن چین کے فوجیان صوبے کے ضلع ژیامن میں ہے۔
چار برس قبل مقامی حکام نے فیصلہ کیا کہ اس کے ایک ٹرمینل کو یہاں کی ایک سٹریٹ سے دوسری کی جانب حرکت دی جائے تاکہ ایک نئے ہائی سپیڈ ریلوے پروجیکٹ کیلئے جگہ بنائی جا سکے۔
مقامی حکام کے آپشن کا جائزہ لینے کے بعد چینی انجینئرز نے فیصلہ کیا کہ اس کا بہترین حل یہ ہے کہ اس عظیم الجثہ عمارت کو 90 ڈگری کے زاویے سے گھمایا جائے اور اس مقصد کیلئے اس کی ایک تنگ سائیڈ کو مرکزی پوائنٹ کے طور پر استعمال کیا جائے۔
ٹرمینلز کی دور والی سائیڈ کو 288 میٹرز تک زمین کے ساتھ سلائیڈ کرنا تھا اور یقیناً 30 ہزار ٹن وزنی اس ڈھانچے کو حرکت دینا بہت مشکل کام تھا، تاہم چینی انجینئرز نے اس کام کیلئے ایک سسٹم تیار کیا جس میں 532 طاقتور ہائیڈرالک جیکس جو اس پورے اسٹرکچر کو اٹھا کر حرکت دینے کی صلاحیت کے حامل تھے۔
چینی میڈیا کے مطابق اس ٹیم نے سپیشل جیکس کا استعمال کیا تاکہ اسے خود کار طریقے سے حرکت دی جا سکے۔
اسے کسی بھی انسانی غلطی سے محفوظ رکھنے کیلئے انجینئرز نے سیکڑوں جیکس کو دو گروپوں میں تقسیم کیا جنہیں کمپیوٹرز کنٹرول کرتے ہیں۔
چینی انجینئرز کے اس کارنامے پر اسے عالمی ریکارڈ کا حامل قرار دیا گیا۔