ویلنگٹن: (ویب ڈیسک) نیوزی لینڈ کے ایئرپورٹ پر پینگوئن کی وجہ سے پرواز تاخیر کا شکار ہوگئی۔
نیوزی لینڈ کے ویلنگٹن ایئرپورٹ کے رن وے پر طیارہ پینگوئن کی وجہ سے بروقت اڑان نہ بھر سکا، انتظامیہ کے مطابق پینگوئن رن وے پر گھوم رہا تھا جس کی وجہ سے پرواز میں تاخیر ہوئی۔
ایئرلائن کا بتانا ہے کہ عملے نے پینگوئن کو محفوظ مقام پر پہنچایا۔
ہوائی اڈے کے ایک ترجمان نے بتایا کہ ائیر چیتھمز کی پرواز اڑان بھرنے کی تیاری کر رہی تھی کہ اسی دوران نیلے رنگ کا پینگوئن رن وے پر بھٹک کر آ گیا۔
پوسٹ میں کہا گیا، "پائلٹ اور مسافر صبر سے انتظار کر رہے تھے جبکہ ویلنگٹن ہوائی اڈے کا عملہ وزیٹر کو جمع کرنے اور مدد کرنے کیلئے باہر نکلا۔
ہوائی اڈے کے وائلڈ لائف آفیسر جیک ہاورتھ پینگوئن کو چیک آؤٹ کرنے کے لئے ویلنگٹن چڑیا گھر لے گئے، چڑیا گھر کے جانوروں کے ڈاکٹروں نے بتایا کہ پینگوئن 6 ہفتے پرانا نووارد تھا۔