منسک: (ویب ڈیسک) مشرقی یورپی ملک بیلاروس سے تعلق رکھنے والے ایک خود آموز فنکار نے تن تنہا ایک آئس بوٹ تیار کی ہے ۔
بیلاروس کے دارالحکومت منسک سے تعلق رکھنے والا یہ آرٹسٹ آئیون کارپٹسکی برف کے مجسمے بنانے کا جنون کی حد تک شوق رکھتا ہے اور اس حوالے سے اپنے ملک میں مشہور ہے۔
انکا نام پہلی بار بیلا رشین اخبارات میں 2020 میں اس وقت سامنے آیا جب انکی آئس وائلن کی تصاویر پہلی بار سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی، جس کے بعد سے اب وہ ہر سردی کے موسم میں اس سے بھی زیادہ متاثر کن پروجیکٹس سامنے لاتے ہیں۔
— serena (@kpisses) January 28, 2024
لیکن اس سال انہوں نے اپنے آپ پر ہی سبقت حاصل کرتے ہوئے یہ خوبصورت اور فعال آئس بوٹ جو کہ مکمل طور پر برف سے بنی ہے تیار کر ڈالی، انکے انسٹاگرام پیج پر لگی تصاویر اور ویڈیوز میں دیکھا جاسکتا ہے کہ وہ بڑی محنت اور مہارت کے ساتھ کشتی بنانے کے لیے برف کے بلاکس تیار کر رہے ہیں۔