جکارتہ: (ویب ڈیسک) برطانوی گلوکارلوئس ٹاملسن مداح کو آٹو گراف دینے کی غرض سے نکاح نامے پر دستخط کر بیٹھے۔
مشہور برطانوی گلوکار لوئس ٹاملسن ان دنوں دلچسپ اور حیرت انگیز واقعے کی بنا پر سوشل میڈیا صارفین کی توجہ سمیٹ رہے ہیں، ہوا کچھ یوں کہ انڈونیشیاء کے شہر جکارتا میں جاری ایک کنسرٹ کے دوران مداح نے بطور آٹوگراف گلوکار کا دستخط لینا چاہا۔
جسے گلوکار نے مداح کی خاطرآٹوگراف دینے سے گریز نہ کیا، لیکن وہ اس بات سے بالکل انجان تھے کہ یہ دستخط وہ شادی کے سرٹیفیکیٹ پر کر رہے ہیں۔
تاہم اس کے بعد خاتون نے خوشی سے سب کو بتایا کہ وہ کانسرٹ میں سنگل گئی تھیں، ان کا کوئی بوائے فرینڈ نہیں ہے لیکن شادی کرکے واپس آئی ہیں کیونکہ لوئس نے انکے نکاح نامے پر دستخط کیے ہیں۔
واضح رہے لوئس ٹاملسن مشہور برطانوی بینڈ ’ون ڈائریکشن‘ کا حصہ رہ چکے ہیں جو کہ اب ٹوٹ چکا ہے، اس بینڈ میں پاکستانی نژاد برطانوی گلوکار زین ملک بھی شامل تھے۔
انڈونیشیا کے قانون کے مطابق شادی صرف اس صورت تسلیم کی جاتی ہے جب جوڑے نے باضابطہ تقریب منعقد کی ہو، لہذا اس نکاح نامے کی کوئی قانونی حیثیت نہیں ہے۔