نئی دہلی: (ویب ڈیسک) بھارت کے شہر بلند میں پیش آیا جہاں 3.7 فٹ قد کے محمد ارشد نے 15 سال کے طویل انتظار کے بعد 4 فٹ قد کی سونا سے شادی کر لی۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق 15 سال کے انتظار اور متعدد بار مسترد کیے جانے کے بعد 3.7 فٹ کے 35 سالہ محمد ارشد نے بالآخر 30 سالہ دلہن کو اپنا جیون ساتھی بنا لیا۔
فرنیچر کے کاروبار سے وابستہ محمد ارشد کا کہنا ہے کہ اس کے چھوٹے قد کی وجہ سے اکثر لوگ اس کو تعنے دیتے تھے جس سے وہ پریشان رہتا تھا اور یہ سوچتا رہتا تھا کہ پتہ نہیں وہ کبھی شادی بھی کر پائے گا یا نہیں۔
ان کا مزید کہنا تھا بہرحال تقدیر نے ایک سرپرائز رکھا ہوا تھا، 10 خواتین کی جانب سے مسترد کیے جانے کے بعد جیون ساتھی کے لیے ان کا طویل انتظار آخرکار ختم ہوا۔
ارشد نے مزید کہا کہ میرے قد کے بارے میں لوگوں کے تبصروں کے باوجود میں نے کبھی بھی صحیح ساتھی تلاش کرنے کی امید نہیں چھوڑی اور تقریباً چار ماہ قبل ایک رشتہ دار نے ہمیں ایک لڑکی کے بارے میں بتایا جو کہ چھوٹے قد کی بھی تھی، بعدازاں خاندان اور رشتہ داروں کی مداخلت سے یہ شادی طے پا گئی۔