لندن:(ویب ڈیسک)آرٹیفشل انٹیلی جنس ٹیکنالوجی کی مدد سے آثار قدیمہ کے ماہرین نے 20صدی قبل کا نایاب اخبار کا تراشہ دریافت کرلیا۔
آثار قدیمہ کے ماہرین کو یہ اخبار کا تراشہ وی سویس کے پہاڑی سلسلہ کے درمیان سے ملا ہے، جس کے بارے میں خیال کیا جارہا ہے کہ یہ قدیمی اخبار کا تراشہ کم وبیش دو ہزار سال قبل کا ہے ۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ اخبار کے تراشے پر رومن اور لاطینی زبان میں تحریر لکھی گئی ہے،اخباری تراشے کے مطابق قیاس کیا جارہاہے کہ اس اخباری تراشے سے یہ بات ظاہر ہوتی ہے کہ اہل روم اپنے عوام کو باخبر رکھنے کیلئے ایسی تحریروں کا سہارا لیتے تھے جسے اس وقت کا اخبار کہا جاسکتا ہے۔
اخباری تراشے پر جو تحریر درج کی گئی اس کے ترجمے کے مطابق تحریر کنندہ کہہ رہا ہے کہ دوست آپ جمہوری معاشرے میں رہ رہے ہو ، ہمیں اسے سمجھنا ہو گا کیونکہ یہ بنیادی تصور لاطینیوں کی آباد گاری کا موجب ہے۔
ماہرین کا اس اخباری تراشے کے متعلق یہ بھی کہنا ہے کہ یہ بھی ممکن ہے کہ یہ تحریر کسی فرد واحد کیلئے لکھی گئی ہوئی، تاہم حتمی طور پر اس پر مکمل یقین نہیں کیا جاسکتا اور نہ ہی اسے مہذب سوسائٹی کا اخبار کہا جاسکتا ہے ۔