شادی میں آئے مہمان گتھم گتھا، ایک دوسرے پر کرسیاں پھینکنے کی ویڈیو وائرل

Published On 15 February,2024 08:54 am

لکھنو: (ویب ڈیسک) شادی میں رقص کے دوران مہمان آپس میں گتھم گتھا ہوگئے، ایک دوسرے پر کرسیاں اٹھا کر پھینکنے کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔

بھارتی ریاست اترپردیش کے شہر لکھنو میں ہونے والی شادی کی دلچسپ ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ یہ ایونٹ میدان جنگ بن گیا ہے اور مہمان ایک دوسرے پر کرسیاں اٹھا اٹھا کر پھینک رہے ہیں، مبینہ طور پر رقص کے دوران بدمزگی کی وجہ سے یہ واقعہ پیش آیا۔

اس دوران لڑنے والی دنوں پارٹیوں نے ایک دوسرے پر مکے برسائے جبکہ مارنے کیلئے پلاسٹک کی کرسیوں کا بھی آزادانہ استعمال کیا گیا۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ کچھ خواتین بھی اس لڑائی میں کود پڑیں مگر چوٹ لگنے کے بعد وہ پیچھے ہٹ گئیں، اس دوران صورتحال کو قابو کرنے کیلئے پولیس کو بھی بلا لیا گیا، تاہم پولیس کی جانب سے کسی کے خلاف کوئی کیس رجسٹرڈ نہیں کیا گیا۔

شادی کے موقع پر ہونے والی لڑائی کے دوران تین مہمانوں کے سر پر چوٹیں آئیں، انٹرنیٹ صارفین اس پر دلچسپ کمنٹس کر رہے ہیں۔

کچھ کا کہنا ہے کہ شادی میں کھانا کم پڑنے کی وجہ سے لڑائی ہوئی۔

ایک شخص نے لکھا کہ لوگ تقریب میں کیوں اس طرح کی حرکت کرتے ہیں، کئی لوگ اس وجہ سے ہسپتال بھی جا سکتے ہیں جبکہ ایک صارف کا کہنا تھا کہ یہ لوگ جانور کی طرح لڑ رہے ہیں۔