17صدی قبل کی مرغی کا انڈہ دریافت

Published On 14 February,2024 10:05 am

روم:(ویب ڈیسک)آثارقدیمہ کے ماہرین نے 17صدی قبل کی مرغی کا انڈہ دریافت کرلیا۔

ٹیم کو اٹلی کے شمال مغربی علاقے ایلیسبرے سے انڈا ملا ہے، انڈے کی لمبائی ڈیرھ انچ بتائی جاتی ہے، جس میں زردی بھی موجود ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ انڈا آج کے دور کی مرغی کے انڈے سے مختلف اور منفرد نظر آتا ہے  جس کے خول پر چھوٹے چھوٹے کالے نشانات بھی واضح ہیں۔

آثار قدیمہ کے ماہر ڈینا گڈ برن براؤن کا کہنا تھا کہ اپنی نوعیت کے اس منفرد انڈے کا مائیکرو سی ٹی سکین کرایا گیا ہے جس سے اس بات کی تصدیق ہو گئی ہے کہ انڈے میں ابھی بھی مکمل زردی موجود ہے۔

ڈینا گڈبرن کا کہنا تھا کہ مجھے اس نایاب انڈے کے معائنہ کے دوران اس بات پر بہت حیرانگی بھی ہوئی کہ انڈے میں ابھی بھی زردی موجود ہے، اس انڈے کو دوسری نایاب چیزوں جیسے قدیم سکوں، شوز، جانوروں کی ہڈیوں وغیرہ کی طرح  ہمیشہ کیلئے محفوظ کر لیا گیا ہے ۔