ٹیکساس :(ویب ڈیسک ) مسافروں کے سوار ہونے کے دوران آندھی کے باعث جہاز خود بخود چلنے لگا ۔
یہ عجیب واقعہ امریکی ریاست ٹیکساس کے ایئرپورٹ پرپیش آیا جہاں جہاز کی حرکت کے دوران مسافر بھی خوفزدہ ہوئے ، تاہم ایئر پورٹ پر انتظامیہ نے موقع کی مناسبت سے صورتحال پر قابو پالیا۔
ایئر پورٹ حکام کے مطابق آندھی کی وجہ سے متعدد طیارے پارکنگ میں اپنی جگہ سے ہل گئے تاہم کوئی شخص زخمی نہیں ہوااور نہ ہی کسی طیارے کے ٹکرانے کی شکایت ملی۔
واضح رہے امریکہ کی مختلف ریاستوں میں آندھیاں 96 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلتی ہیں جبکہ پہاڑی علاقوں میں یہ رفتار 128 کلومیٹر فی گھنٹہ تک بھی ریکارڈ ہوتی ہے۔