ریاست بہار :(دنیا نیوز ) بھارت کی ریاست بہار میں حال ہی میں ایک ایسا واقعہ پیش آیا ہے، جہاں سانپ کے ڈسنے پر انسان نے سانپ کو کاٹ لیا ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی ریاست بہار سے تعلق رکھنے والے 35 سالہ سنتوش لوہار نیند پوری کر رہا تھا کہ اسی دوران سانپ نے اسے ڈس لیا، مقامی طور پر اس بات کا ماننا ہے کہ اگر سانپ کاٹ لے تو اس کے زہر کو ختم کرنے کے لیے مذکورہ شخص کو سانپ کو کاٹنا چاہیے۔
بس پھر کیا تھا، 25 سال سنتوش نے بھی سانپ کو کاٹ لیا، اگرچہ خود بھی سنتوش ہسپتال پہنچے تاہم سانپ کو دو مرتبہ اپنے منہ سے چبا کر مار دیا، سنتوش کے دیگر ساتھیوں کی جانب سے سنتوش کو راجولی سب ڈویژن ہسپتال منتقل کیا گیا تھا، جہاں اگلے ہی روز سنتوش کو ڈسچارج کر دیا تھا۔
اس سے قبل ریاست اترپردیش میں بھی ایک شخص پانچ بار سانپ کے ڈسنے کے باوجود صحت یاب ہو گیا تھا، جس پر ڈاکٹرز بھی حیران رہ گئے تھے۔