واشنگٹن: ( ویب ڈیسک ) زمبابوے میں بڑی عمر کی خواتین کی تھراپی مقبول ہونے لگی جنہیں’ دادیوں کا تھراپی ‘نیٹ ورک کا نام دیا جاتا ہے۔
نیٹ ورک میں الگ تھلگ کسی پارک وغیرہ کے بینچ میں بیٹھ کر دادی کی عمر کی خاتون کو ذہنی مسائل بتائے جاتے ہیں، یہ خواتین ذہنی صحت سے متعلق مسائل کے حل کی بنیادی ٹریننگ بھی دیتی ہیں، مقامی روایات میں دادیاں، نانیاں مقامی ثقافت اور دانائی کی محافظ ہوتی ہیں۔
پروگرام امریکہ میں بھی مقبول ہونے لگا، اسی طرز کا پروگرام واشنگٹن ڈی سی میں بھی لانچ کیا گیا جب گزشتہ سال خاندان کا اکلوتا بیٹا اور واحد کمانے والا گرفتار ہوا، تو زمبابوے کی رہائشی ٹیم بوڈ زئی ٹیمبو شدید ذہنی کشمکش میں مبتلا ہو گئیں۔
زمبابوے جہاں ذہنی صحت کے مراکز بہت نایاب ہیں انہیں اس سلسلے میں پروفیشنل مدد ملنے کی امید بہت ہی کم تھی، انہوں نے خودکشی کے بارے میں بھی سوچا، بقول ان کے، میں اب جینا نہیں چاہتی تھی۔
انہوں نے مزید بتایا کہ جو لوگ مجھے دیکھتے تھے، وہ سمجھتے تھے کہ میں ٹھیک ہوں، لیکن اندر سے میں بہت بری حالت میں تھی اور میں بالکل تنہا تھی، لیکن ایک لکڑی کے بینچ اور شفیق دادی نے انہیں اس مصیبت سے نکالا۔