پیرس: (دنیا نیوز) فرانس میں اجنبی شخص مرتے ہوئے 1 کروڑ یورو گاؤں کے نام کر گیا۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق فرانس میں راجر تھیبرویل نامی ایک مخیر 91 سال کی عمر میں چل بسا، وہ صرف اِس لئے دوردراز واقع ایک گاؤں کو 1 کروڑ یورو (تین ارب روپے) دے گیا کہ اْس کا نام مرحوم کے نام کے آخری لفظ سے مماثل تھا۔
گویا یہ اہل تھیبرویل (Thiberville) کی خوش قسمتی ہے کہ راجر کے نام کا آخری لفط اْن سے آ ٹکرایا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق گاؤں کی آبادی 1773 نفوس ہے اور وہ بھاری رقم پا کر حیران پریشان ہوگئے جو مقامی سالانہ بجٹ سے پانچ گنا زیادہ ہے۔
اس پْرکشش تحفے سے گاؤں کی انتظامیہ سکول و ہسپتال کی مرمت کرانے کے علاوہ نئی سڑکیں اور باغات تعمیر کرائے گی۔